ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جیوکو شکست دے کر گگن جیت بھلر نے انڈونیشیا اوپن خطاب جیتا

جیوکو شکست دے کر گگن جیت بھلر نے انڈونیشیا اوپن خطاب جیتا

Tue, 22 Nov 2016 13:15:11    S.O. News Service

جکارتہ،21نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے گگن جیت بھلر نے چار انڈر پار 68کا اسکور کرکے 300000ڈالر انعامی رقم کا بینک بی آرآئی جے سی بی انڈونیشیا اوپن ٹائٹل تیسری بار جیت لیا۔بھلر نے 2013میں بھی یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ایشیائی ٹور پر یہ ان کی ساتویں جیت ہے اور اس سیشن کا دوسرا خطاب ہے۔کل خراب موسم کی وجہ سے کھیل ملتوی کر دیا تھا جس کے بعد آخری تین ہول انہوں نے آج پورے کئے،دو بار ایشیائی ٹور پر نمبر ایک رہ چکے جیو ملکھا سنگھ مشترکہ دوسرے مقام پر رہے جنہوں نے 17ویں ہول پر بوگی کے بعد 72کا اسکور کیا۔جیو کے ساتھ تھائی لینڈ کے دیتا بونما، پانپھول پتتایارات، جوناسن ویرمان بھی دوسرے مقام پر رہے۔اس جیت کے بعد بھلر تھائی لینڈ کے تھاوورنے وراٹچیٹ، نیوزی لینڈ کے فرینک نوبلو، فلپائن کے فرینکی منوجا اور چینی تاپے کے لو س چین کے بعد دو بار یہ خطاب جیتنے والے کھلاڑی بن گئے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ کے پاس صرف دوشاٹ کی برتری ہو تویہ آسان کبھی نہیں ہوتا،میں رات کو سات بجے سویا اور دیر رات دو بجے اٹھ گیا،میں کسی چیز پر توجہ مرکوزنہیں کر سکا۔مجھے صرف آخری تین ہول نظر آ رہے تھے۔


Share: